بارش کے باعث اسٹاف کی کمی کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ غیر ملکی پروازوں میں تاخیر اور مشکلات کا سلسلہ تین دن سے جاری ہے۔
فلائٹ آپریشن متاثر، عملہ محدود
کراچی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹوں میں 40 سے زائد غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، لیکن سڑکوں پر برساتی پانی کی وجہ سے کافی عملہ بروقت نہیں پہنچ سکا۔ پہلے سے موجود عملے نے 18 گھنٹے تک ڈیوٹیاں انجام دیں۔
محدود کاؤنٹرز میں سروس
امیگریشن ڈپارچر کے 20 کاؤنٹرز میں سے صرف 12 فعال ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو زیادہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔





