عوامی مسائل سےآگاہی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیا، بھٹو جونیر

0
123

پی پی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل سے آگاہ رہنے کے لیے وہ بسوں اور ریل گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور وہ بھی اسی اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سیاستدان اپنی ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کی پرواہ نہیں کرتے۔ مزید یہ کہ 2022ء کے سیلاب کے دوران فنڈز ملنے کے باوجود دریا کا قدرتی راستہ بحال نہ کیا جا سکا، جس پر انہیں افسوس ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا