علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا

0
156

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیر شاہ کو گھر سے کچھ فاصلے پر حراست میں لیا گیا، جبکہ وہ اپنے والد کے ساتھ عدالت سے واپس آ رہے تھے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شیر شاہ کو گرفتار کرنے والے وہی اہلکار تھے جنہوں نے گزشتہ روز علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز خان کو حراست میں لیا تھا، اور اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ شاہ ریز خان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا