کامسیٹس یونیورسٹی سینیٹ کے فیصلے،سٹاف ایسوسی ایشن خوش،وزیر کا شکریہ

0
54

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، پرو چانسلر CUI اور سینیٹ کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے یونیورسٹی کے چیلنجز صبر، تحمل اور عزم کے ساتھ حل کرنے میں مدد فراہم کی۔ ASA-CUI نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات یونیورسٹی کی ترقی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

اے یس اے نے 20 اگست 2025 کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے نتائج کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جس میں ایڈہاک ازم کے خاتمے اور کی گورننس اورا تعلیمی عمل میں استحکام کے لیے تاریخی فیصلے کیے گئے۔ ان فیصلوں میں ریکٹر کے لیے تین ناموں کا پینل، چھ ریگولر ڈینز کی تقرری، کیمپس ڈائریکٹرز کے لیے سرچ کمیٹی، سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو اور طویل عرصے سے التواء سلیکشن بورڈ کے لیے واضح ہدایات شامل ہیں، جن کا مقصد میرٹ، شفافیت اور ادارہ جاتی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے چانسلر پر زور دیا کہ ریگولر ریکٹر کی تقرری جلد از جلد حتمی کی جائے تاکہ یونیورسٹی میں طویل مدتی قیادت، موثر انتظام اور ادارہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنجاتی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔ ASA-CUI نے اپنی آؤٹ ریچ کمیٹی کی انتھک کوششوں اور مسلسل وکالت کو بھی سراہا، اور امید ظاہر کی کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور CUI سینیٹ کی حمایت کے ساتھ یونیورسٹی نئی طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا