معروف میزبان تابش ہاشمی نے اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی پر باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنسنا منع ہے شو کی سب سے بورنگ مہمان فردوس عاشق اعوان تھیں، جنہوں نے صرف ایک سوال کے جواب میں 19 منٹ کی تفصیل بتائی، جو 30 منٹ کے شو کے لیے بہت زیادہ تھا۔ تابش ہاشمی نے بتایا کہ سوال تھا کہ فلاں پارٹی سے فلاں پارٹی میں کیسے پہنچیں، جس کا جواب اتنا طویل تھا کہ انہیں شو کا مواد کاٹنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراؤڈ میں 300 لوگ موجود تھے اور پرفارمر کے لیے یہ دیکھنا مشکل ہوتا ہے کہ لوگ بور ہو رہے ہیں۔






