دو ماہ میں سیلاب سے 785 افراد جاں بحق ہوئے

0
189

این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 22 اگست تک ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 785 افراد جاں بحق اور 1011 زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا رہا جہاں 469 افراد جاں بحق اور 280 زخمی ہوئے۔

پنجاب میں 165 افراد جاں بحق اور 584 زخمی ہوئے، سندھ میں 51 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 69 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 24 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے، جبکہ اب تک 4 ہزار 735 مکانات کو نقصان پہنچا اور سیلاب میں 5 ہزار 450 مویشی بہہ گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا