آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے رہی۔
ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں بھاؤ 15 ڈالر گھٹ کر 3330 ڈالر فی اونس پر آگیا۔






