پولیس علیمہ خان کے بیٹوں تک دیر سے پہنچی، طلال چوہدری

0
143

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بڑے اور پیچیدہ مقدمات ہیں، علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے سلسلے میں پولیس کو شواہد اکٹھا کرنے کا وقت دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان کے بیٹے کو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کیا گیا اور جناح ہاؤس حملہ کیس میں 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی اور دیر سے پہنچنے کی وجوہات قابل فہم ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ کیا علیمہ خان کے بیٹے 9 مئی کے مظاہرے میں موجود نہیں تھے؟ مقدمات میں بہت سے افراد کو پہلے سزا دی جانی چاہیے تھی، اور شواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا