Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

پاکستان میں کتنے کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں؟

اسلام آباد (روزنامہ طلوع)پاکستان میں2کروڑ30لاکھ بچے سکول نہیں جاتے ، دارلحکومت میں سکولوں سے باہر 70ہزاربچوں کو 30جون تک تعلیم سے آراستہ کریں گے، تحریک انصاف کے دوراقتدار میں شعبہ تعلیم سب سے زیادہ متاثرہوا،ہم بہترکررہے ہیں۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔دوسری جانب وزارت تعلیم کاکہنا ہے کہ حکومت ملک میں شرح خواندگی کی بہتری کیلئے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور رواں سال 30جون تک اسلام آباد میں شرح خواندگی کو 100فیصد تک لے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران تعلیم کے شعبے کوبری طرح متاثر کیا مگر موجودہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران شرح خواندگی میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ٹیلی سکول، آن لائن، لرنرپروگرام ،سکول آف ویلزسمیت مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں جن سے ملک میں لاکھوں بچے مستفید ہونگے۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے موبائل سکولز شروع کئے جائیں گے۔