لاہور: این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ روانہ کر دی۔
ہفتہ کو روانہ ہونے والی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل تھا، جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل، جام اور ڈبہ بند فروٹ بھی شامل ہیں۔
پاکستان نے اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچا دیا ہے۔
سامان روانگی کی تقریب 23 اگست صبح 10:30 بجے لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہوئی، جس میں مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے شریک ہوئے۔






