ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی لازمی شرط ختم کر دی ہے۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے کی منظوری دی۔
معاہدے کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد بنگلہ دیش میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے۔ اسی طرح بنگلہ دیشی حکام کو بھی پاکستان آمد کے لیے یہی سہولت حاصل ہوگی۔
یہ معاہدہ آئندہ 5 سال تک نافذ العمل رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور سرکاری رابطوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔






