وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت اور چادر چار دیواری کے کارڈ مت کھیلیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے، لیکن یہ مریم نواز کی حکومت ہے جہاں تمام ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو قانون کے مطابق سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے اور اشتہاریوں کو پکڑنا کسی کی خواہش نہیں بلکہ قانون کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس بھی کسی کا گھر ہے، وہاں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا، کیا یہ صرف تحریک انصاف کے لوگوں کی ہے، باقیوں کی نہیں؟






