بھارت میں ایک غصے میں بپھرے ہاتھی نے سڑک پر کھڑے منی ٹرک کو اپنی طاقت کے زور پر الٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ گھنے سبزے سے گھری سنسان سڑک پر پیش آیا جہاں ٹرک کے الٹنے سے راستہ بند ہوگیا۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ یہ جنگل کی طرف سے یاد دہانی ہے کہ جنگلی حیات تفریح نہیں بلکہ انہیں جگہ اور احترام چاہیے، اس لیے دور رہیں اور محفوظ رہیں۔ ویڈیو پر تبصروں میں صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلی جانوروں کو ان کے فطری مسکن میں آزادی سے رہنے دینا ہی سب سے بہتر راستہ ہے۔






