ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کے دام میں 41 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 3 ہزار 371 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔






