متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مرکزی سطح پر سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے جسے کراچی کے تنظیمی امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق کمیٹی میں فاروق ستار، انیس قائم خانی، امین الحق، فرقان اطیب، شکیل احمد، شاکر علی، ارشاد ظفیر، ارشد حسن اور راشد سبزواری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شریف خان، نیک محمد، کامران فاروقی، مسعود محمود اور ڈاکٹر یاسر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔






