پنجاب، اسکولوں کے دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

0
176

لاہور: سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے سرکاری دوروں پر آنے والے افسران کو گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

خالد نذیر وٹو نے ہدایت کی کہ تحائف پر خرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود پر لگائی جائے اور سادگی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے دوروں پر گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔

سیکرٹری تعلیم نے تمام افسران کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا