ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

0
259

کراچی: ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں اجلاس کرے گی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں کراچی کے رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق یکم ربیع الاول 1447 ہجری آج (24 اگست) ہے۔ مکہ مکرمہ میں چاند نظر آنے پر کلاک ٹاور کو روشن کر کے ربیع الاول کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی یکم ربیع الاول 12 ربیع الاول یعنی 4 ستمبر 2025 کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عمان میں بھی چاند 23 اگست کو نظر آیا اور یکم ربیع الاول بروز اتوار ہے۔ کویت کی حکومت نے 4 ستمبر بروز جمعرات یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا