اسحاق ڈار کی بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق

0
141

ڈھاکا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے دورے کے دوران سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی، نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی بہتر بنانے پر بات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیشی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا