پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

0
161

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے دو حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق حلقہ پی پی 87 سے منزہ فاطمہ اور این اے 66 سے عین احمد تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی، جب کہ باقی نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ایڈووکیٹ علی بخاری نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے واضح کیا کہ فی الحال قومی و صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا فیصلہ مؤخر رکھا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا