سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی دائر درخواست مسترد کردی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ “قرآن پاک میں بہن کا حصہ واضح طور پر درج ہے، بھائی بہنوں سے خدمت تو لیتے ہیں لیکن وراثت میں حصہ دینے سے انکاری ہو جاتے ہیں۔”
بینچ کے سربراہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ “قرآن کے حکم سے انکار ممکن نہیں۔“
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔





