پائیدار ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

0
105

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور عوام کی خدمت ہر حکومت کا اولین فرض ہونا چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں آنے والی تبدیلی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا اور ترقی کا پہیہ روکا گیا۔ انہوں نے گزشتہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہ کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو جدید خطوط پر لے کر چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ “اڑان پاکستان پروگرام ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے اور سیاسی استحکام ملک کی ترقی کا راستہ ہے۔” انہوں نے نظام میں بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ بدلتے رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنا آج کے دور کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا