بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی

0
164

اسلام آباد: بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کر کے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے سیلاب سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے سیلابی پانی کی تفصیلات پاکستان کو فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارت نے 24 اگست کو سیلاب کی وارننگز سندھ طاس کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز کے ذریعے دی ہیں، اور پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل قرار دینا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اس کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بھارت نے پاکستان کو دریائے طوی، جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان سے پہلا بڑا رابطہ تھا۔ مئی میں بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا