عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم صوبہ پنجاب کے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوگی، جس کا مقصد پرائمری کلاسز میں بچوں کی تعداد بڑھانا ہے۔
گرانٹ کے ذریعے سکولوں میں طلبا و طالبات کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگا۔ منصوبے کے تحت تقریباً 40 لاکھ طلبا کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور 80 ہزار نئے طلبا سکولوں میں داخل ہو سکیں گے۔






