گیمنگ بل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جھٹکا، ڈریم 11 کا 358 کروڑ کا معاہدہ ختم

0
150

نئی دہلی – انڈین کرکٹ ٹیم کی اسپانسر کمپنی ڈریم 11 نے نئے گیمنگ بل کے منظور ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپنا معاہدہ ختم کر دیا، جس سے بورڈ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

بھارت کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں “پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025” منظور کیا ہے، جس کے تحت رقم کی لین دین پر مبنی آن لائن گیمز پر مکمل پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل کا مقصد آن لائن گیمز کے پروموشن اور جوئے کے استعمال کو روکنا ہے، تاہم اس کے بعد گیمنگ انڈسٹری کو دھچکا لگا اور ڈریم 11 نے بھارتی ٹیم کے لیے اسپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈریم 11 نے بی سی سی آئی کو بتایا کہ نئے بل کے بعد اس کے کیش گیمز بند ہونے کی وجہ سے وہ اسپانسرشپ جاری نہیں رکھ سکتی۔ اس اقدام سے بی سی سی آئی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

معاہدہ سال 2023 میں طے پایا تھا اور یہ 2026 تک جاری رہنا تھا، جس کی مالیت 44 ملین ڈالر (تقریباً 358 کروڑ بھارتی روپے) تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا