جدہ – وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں غزہ میں جاری انسانی بحران، اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دونوں طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا اور امن و سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔





