بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں، ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

0
181

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات کو نمایاں کیا جائے گا۔ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور شمولیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام فریقین کا کردار اہم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا