اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول سے عشرۂ جشن رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہِ ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
سردار یوسف نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ہمیشہ محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔






