عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے جبر پر خاموش کیوں؟مشعال ملک

0
145

اسلام آباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ’سیو یاسین ملک‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے جاری مہم پر وہ کشمیری برادری کی مشکور ہیں، تاہم حریت رہنما صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ انتخابی مہم کی آڑ میں کشمیری عوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، اور یاسین ملک ہمیشہ امن کا پیغام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حریت رہنما پر جیل میں جسمانی تشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر سوال اٹھایا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و جبر پر خاموش کیوں ہے؟ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی سیاسی چمک کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا