کراچی کے 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف

0
191

کراچی کے تمام سات اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق شہر کے سات اضلاع کے مختلف مقامات سے 78 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے۔ ان میں ضلع شرقی سے 24، ضلع کیماڑی سے 15، ضلع جنوبی سے 14، ضلع کورنگی اور ملیر سے 7، ضلع وسطی سے 6 جبکہ ضلع غربی سے 5 نمونے شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے متاثرہ پائے گئے۔ یہ صورتحال تشویشناک قرار دی جا رہی ہے کیونکہ یہ وائرس بچوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یکم ستمبر سے قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا