مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان

0
186

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2025ء میں معیشت کی شرحِ نمو 2.7 فیصد رہی جبکہ 2026ء میں 4 سے 4.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی مہنگائی کے اہداف کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔

اراکین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ مہنگائی کی سطح کم ہونے کے باوجود شرحِ سود اب بھی زیادہ کیوں ہے؟ اس پر اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ شرحِ سود مستقبل کے خدشات اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھ کر رکھی جاتی ہے۔

مانیٹری پالیسی کا اگلا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا