موسمیاتی تبدیلی سے نمنٹے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر،وزیراعظم

0
116

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیو انرجی وہیکل پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور یہ نئی پالیسی انہی اثرات پر قابو پانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے اسٹیک ہولڈرز اور برطانوی حکومت کی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بادل پھٹنے، فلش فلڈز اور دریاؤں میں طغیانی جیسے ماحولیاتی مسائل اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کو میرٹ پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں، جبکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 10 فیصد اضافی کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے، تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا