امریکا،انگریزی نہ بولنے والے ٹرک ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

0
153

واشنگٹن: امریکا میں انگریزی زبان میں مہارت نہ رکھنے والے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ تب تک نہیں ملے گی جب تک یہ ریاستیں ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط لاگو نہیں کرتیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپریل میں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے انگریزی مہارت کو لازمی قرار دیا تھا۔ پچھلے دو ماہ میں 3 ہزار ڈرائیورز لازمی روڈ سائیڈ ٹیسٹ میں ناکام ہو کر سڑکوں سے ہٹائے جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد ٹیکساس اور ایریزونا کی ہے۔

معاملہ اُس وقت مزید سخت ہوا جب فلوریڈا میں کیلیفورنیا کے ڈرائیور ہر جندر سنگھ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ایک وین کو کچل دیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثے کے بعد وہ انگریزی ٹیسٹ میں بھی ناکام رہا جس پر حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ڈرائیورز کو لائسنس نہیں دیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا