بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے لیے اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن کے لیے علامہ راجا ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور بائیکاٹ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔





