اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے نئے ٹیرف اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اعلان نے پوسٹل پیکجز پر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جانے والے زیادہ تر پارسلز قبول نہیں کیے جائیں گے۔ معطلی تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا وضاحت نہیں کرتا کہ نئے فیصلوں کو کس طرح نافذ کیا جائے گا اور درکار انتظامی تبدیلیاں کب مکمل ہوں گی۔






