امریکی ریاست ٹیکساس میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی امیدوار ویلینٹینا گومز کی جانب سے کیا گیا۔
ملعونہ خاتون نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی، جس پر صارفین اور مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ ویلینٹینا گومز نے اشتعال انگیز ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ٹیکساس سے اسلام کا خاتمہ کریں گی اور اپنے حلقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں ووٹ دے کر کانگریس تک پہنچانے میں کامیاب کریں۔





