فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون اور رابطے کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔





