راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ اور وکلاء کی 3 سے 4 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر، خالد یوسف، عثمان گل اور دیگر شامل تھے۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کے کزن قاسم خان نے بھی ملاقات کی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جیل میں ہوئی جس کے دوران بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ اور بھابھی مہرالنساء کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو 3 ماہ بعد، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 6 ہفتوں بعد جبکہ سلمان اکرم راجہ کو 3 ماہ بعد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملی۔





