اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوامی اعتماد کے بجائے سرکاری مشینری پر انحصار کرکے الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار ہے کیونکہ وہاں اپنی حکومت ہونے کی وجہ سے مرضی کا نتیجہ نکالا جا سکتا ہے، لیکن پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے جہاں عوامی طاقت سے شکست یقینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وہاں الیکشن لڑتی ہے جہاں کرسی اور حکومت ہو لیکن جہاں عوامی فیصلہ ہو وہاں بائیکاٹ کرتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنی مرضی کا کھیل ہے، جہاں جیت کا یقین ہو وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ۔ ان کے مطابق پنجاب میں شکست کا ڈر اور خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا سہارا ہی تحریک انصاف کی اصل سیاست ہے، جسے انہوں نے ’ٹوٹل دو نمبری‘ قرار دیا۔





