بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 1.7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ موجود ہے جو صبح تک 2.5 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ پر 6.9 لاکھ کیوسک اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر 2.45 لاکھ کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔






