قومی فٹبالر کا فن لینڈ کلب سے 2سالہ معاہدہ

0
115

پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے فن لینڈ کے کلب کاجانی ہاکا کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ صدام نے سوشل میڈیا پر اس معاہدے کو “نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان” قرار دیا اور کہا کہ کراچی کے ملیر سے ان کا فٹ بال کیریئر اب یورپی کلب تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے نئے فٹ بال خاندان کے لیے اپنا جذبہ، تجربہ اور مہارت دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ صدام حسین نے تقریباً تین سال قومی ٹیم کی قیادت کی اور اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں انڈر 19 سے کیا تھا، تاہم قومی ٹیم میں پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کے باوجود انہیں مستقل جگہ نہیں مل سکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا