کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 3390 ڈالر فی اونس ہے۔






