وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے دریائے راوی کے گردونواح کے رہائشیوں کو الرٹ کردیا ہے اور نشیبی علاقوں کے حوالے سے آج رات کو اہم قرار دیا ہے۔ دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے شاہدرہ کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کی بریفنگ لی۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے قریبی آبادیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
علیم خان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال خطرے کا باعث ہوسکتی ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے، اور روڈا نے دریائے راوی کے دونوں اطراف حفاظتی بند ڈیزائن کیے ہیں تاکہ سیلاب سے نقصان کو کم کیا جا سکے۔






