دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اراکینِ اسمبلی کو ایک ہفتے تک حلقوں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مختلف بیراجز اور علاقوں کے لیے وزراء کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو وزیرِ آبپاشی جام خان شورو کے ساتھ مل کر سیلابی خطرات اور دریائی بندوں کی نگرانی کریں گے۔





