وزیر اعظم نے نئے ڈیمز بنانےکی حکمت علمی تیار کر لی، عطا تارڑ

0
86

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور صوبوں کی طرف سے ڈیموں کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی حاصل ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سیلاب سے نقصانات کے ازالے میں کوئی سیاسی تفریق نہیں کی جائے گی اور پانی کم ہوتے ہی تخمینے لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درخت لگائے جائیں اور غیر قانونی درخت کاٹنے پر احتساب ہو۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب آگیا، جس سے بستیاں، دکانیں اور مکانات زیرِ آب آئے، جبکہ گوردوارہ کرتارپور میں بھی پانی داخل ہوا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑکے اور شاہدرہ کے مقام پر کئی دہائیوں بعد اتنا پانی آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا