سیالکوٹ: سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 28 اگست کو بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شدید بارش اور سیلاب کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بندش کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ تمام متعلقہ حکام اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔





