وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارووال میں وسیع پیمانے پر زرعی رقبہ زیرِ آب آ گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کی ریلیف سرگرمیوں کی بدولت جانی نقصان محدود رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پانی جمع کرکے اسے ریلوں کی صورت میں پاکستان میں چھوڑا ہے۔





