بڑھتےوزن پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جس سے بہت پریشان ہوئی: کومل میر

0
123

اداکارہ کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ بڑھتے وزن پر ہونے والی شدید تنقید نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا سمیت اپنے قریبی حلقوں سے بھی وزن کے حوالے سے مسلسل تبصروں نے انہیں رونے پر مجبور کردیا۔

کومل میر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہوں نے اس تنقید کو مذاق سمجھا لیکن وقت گزرنے کے باوجود یہ رویہ ختم نہ ہوا اور کئی ماہ تک جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو لازمی طور پر ان کے وزن پر کمنٹس آتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ ایک ویڈیو بنا کر لوگوں کو وضاحت دیں مگر ان کا جواب تھا کہ وہ کسی کو اپنی صفائی کیوں دیں، کیونکہ لوگ ان کی بات پر یقین بھی نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا