سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث آج صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک فلائٹ آپریشن معطل رہیں گے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ایوی ایشن حکام نے پروازوں کی معطلی کا نوٹم جاری کر دیا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپ مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ رن وے اور دیگر حساس مقامات محفوظ رہیں۔ ٹرمینل بلڈنگ، پارکنگ اور رن وے کا بڑا حصہ محفوظ ہے اور ایئرپورٹ پر نصب تمام آلات کو کسی خطرے کا سامنا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد آپریشن معمول کے مطابق بحال ہونے کی توقع ہے۔






