حکومت نے عدالت میں جوجواب جمع کرایا ہے وہ کافی مثبت ہے ،فواد چوہدری

0
522

لاہور(طلوع نیوز)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نےکہا ہے کہ عدالت میں جو حکومت نے جواب جمع کروایا ہے وہ کافی مثبت ہے،اب صرف الیکشن کی تاریخ طے کرنے کا معاملہ رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نےسپریم کورٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف تاریخ کا معاملہ رہ گیا ہے،فاروق ایچ نائیک سے درخواست کریں گے کہ حکومت کو منا لیں اور تاریخ لے آئیں،ہم تو چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ساتھ بیٹھے، سارے مسئلے وہیں سے آتے ہیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملک میں جتنی بھی سنجیدہ جماعتیں ہیں وہ چاہتی ہیں معاملات آگے بڑھیں،جس طرح حکومت کی طرف سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے لگتا یہی ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کرنے کی پیشکش مثبت سمت میں قدم ہے، اگر اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر سمجھوتہ ہو جائے اور انتخابات سے قبل غیر جانبدار نگران حکومتیں لگانے پر اتفاق ہو جائے تو یہ سیاسی بحران کے خاتمے کی طرف اہم اقدامات ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا