یوکرین پرحملہ،برطانیہ میں روسی سفیر طلب

0
156

روس کی جانب سے یوکرین پر رات گئے کیے گئے فضائی حملے کے بعد برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو طلب کرلیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ برطانیہ میں تعینات روسی سفیر کو اس حوالے سے طلب کیا گیا ہے اور اس واقعے پر احتجاج درج کروایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روسی حملے میں عام شہری جان سے گئے اور برٹش کونسل کے دفاتر سمیت یورپی مشنز کی متعدد عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہوئی ہیں۔ ادھر کیف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا